بھارتی نیوز اینکر نے خطرناک سمندری طوفان بپر جوائے کو بھی مذاق بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔
وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اینکر نے اسٹوڈیو میں بپر جوائے کی رپورٹنگ میں ایکٹنگ کی حد کر دی۔
اینکر نے مضحکہ خیز اداکاری کرتے ہوئے ایسے ظاہر کیا کہ جیسے وہ طوفان میں گھری ہوئی ہیں اور ہوائیں انہیں اڑا لے جائیں گی۔
فیکٹ چیک کے مطابق پیچھے چلنے والی وڈیو بھارت کی نہیں بلکہ ماضی میں فلوریڈا کے طوفان کی ہے۔
اسٹوڈیو میں اینکر کے پیچھے اسکرین پر بپھرتے سمندر کی ویڈیو چلائی گئی جس میں وہ تباہی پھیلا رہا ہے۔ اینکر کے ہاتھ میں چھتری دے کر ایسے اداکاری کروائی گئی جیسے وہ سچ میں طوفان کی زد میں آگئی ہوں۔
ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ میں ریاست گجرات کے علاقے دوار پہنچ چکی ہوں جہاں تیز سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، مجھ سے بات بھی نہیں کی جا رہی۔ اینکر ہاتھ میں چھتری لیے جھول رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین انوکھی رپورٹنگ پر خاتون اینکر اور چینل کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے اینکر کو آسکر ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا۔
Sweta from @Republic_Bharat reporting live from Dwarka, Gujarat. Hope she's safe. #CycloneBiparjoyUpdate pic.twitter.com/rolXX5Pz4b
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) June 14, 2023