بھارتی خاتون کا بچوں کی حوالگی اور پاکستانی شہریت کیلیے عدالت سے رجوع

بھارتی خاتون کا بچوں کی حوالگی اور پاکستانی شہریت کیلیے عدالت سے رجوع

لاہور: بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون فرزانہ نے بچوں کی حوالگی اور پاکستانی شہریت کے حصول کیلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

خاتون نے فرزانہ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر شادی کر کے پاکستان لایا تھا اب بچوں کو لے کر دبئی فرار ہوگیا ہے۔

بھارتی خاتون نے کہا کہ بچے پاکستانی ہیں اور وہ بھی یہیں رہنا چاہتی ہیں، خاتون نے درخواست میں استدعا کی کہ بچوں کو واپس لایا جائے اور پاکستانی شہریت دی جائے۔

@arynews.official بھارتی خاتون بچوں کی حوالگی اورپاکستانی شہریت لینےلاہورہائیکورٹ پہنچ گئی #ARYNews ♬ original sound – ARY NEWS

یاد رہے کہ 2021 میں بھی ایک بھارتی خاتون نے پاکستانی شہریت کے حصول کیلیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پنجاب میں ملتان روڈ کی رہائشی صبا انصار نے لاہور ہائی کورٹ میں پاکستانی شہریت کیلیے درخواست دائر کی تھی جس میں وزارت داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی امیگریشن اور پنجاب حکومت و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

خاتون نے مطالبہ کیا تھا کہ اسے ملکی شہریت دی جائے۔

عدالت میں دائر درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار بھارتی شہری ہے 2010 میں پاکستانی رشتہ دار سے شادی ہوئی، شوہر اور 3 بچے پاکستانی شہری ہیں مگر درخواست گزار کو عارضی رہائش کا ویزا دیا گیا۔

متن کے مطابق 2010 میں شہریت کیلیے درخواست دی تھی جس پر سکیورٹی کلیئرنس بھی مل چکی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت وزارت داخلہ کو سکیورٹی سے متعلق کلیئر قرار دے چکی ہے، شہریت نہ دینے پر حکومت و دیگر فریقین سے جواب طلب کیا جائے۔

بھارتی خاتون نے استدعا کی تھی کہ آئین کے تحت بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کا حکم دیا جائے۔