بھارتی شہری برطانوی و البانیہ کی گلوکارہ دعا لیپا کو پہچاننے میں ناکام ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گلوکارہ دعا لیپا نے گزشتہ دنوں بھارتی ریاست راجستھان کے جودھ پور میں چھٹیاں گزاریں، گلوکارہ نے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔
دعا لیپ کے دورے کے دوران عجیب واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
راجستھان کی سڑکوں پر دعا لیپا کو چہل قدمی کرتے دکھایا گیا اور کوئی بھی انہیں پہچان نہیں سیکھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعا لیپا کو پہچانے نہ جانے پر طنز کیا جارہا ہے۔
Dua lipa ko na pahchaan ke Rajasthan walo ne usko, uski aukaat dikha di pic.twitter.com/9vXtHr9UB6
— जेंटल मैन (@gentleman07_) December 27, 2023
واضح رہے کہ انگلینڈ کی گلوکارہ نے گزشتہ برسوں میں لازوال ہٹ گانے گاکر مغربی میوزک انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
گلوکارہ نے تین گریمی ایوارڈز اور چھ برٹ ایوارڈز جیتے ہیں۔
دعا لیپا کے نام دو گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی ہیں انہوں نے دو البم ’دعا لیپا‘ اور ’فیوچر نوسٹالجیا‘ ریلیز کیے ہیں۔
جہاں تک دعا لیپا کی اداکاری کا تعلق ہے، اس نے مارگٹ روبی اسٹارر بلاک بسٹر ’باربی‘ میں اپنا آغاز کیا تھا۔ گلوکارہ ہنری کیول، برائس ڈلاس ہاورڈ اور جان سینا کے ساتھ ’آرگیل‘ میں اسکرین شیئر کریں گی۔