بھارتیوں کے لیے ٹماٹر خریدنا جوئے شیر لانے کے متراف ہوگیا ہے کیوں کہ وہاں یہ سبزی خریدنا عام آدمی کی پہنچ سے تقریباً باہر ہوچکا ہے، ٹماٹر کا نام سن کر ہی بھارتیوں کو رونا آنے لگا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک غریب بھارتی سبزی فروش کی ویڈیو زیرگردش ہے جس میں وہ دہائی دیتا اور روتا ہوا نظر آرہا ہے کہ روزی کمانے کے لیے ٹماٹر خریدنا کتنا کٹھن ہوچکا ہے۔
''गुजारा नहीं हो पाता… पैसा नहीं है''
किसान जब 40 रुपए टमाटर बेचता है तो आप तक 200 में कैसे पहुंचता है?
Full Video: https://t.co/J0IUvfwjbZ pic.twitter.com/F5R1LXSroX
— Rohit Pathak (@ImRohitPathak) July 27, 2023
دہلی کے سبزی فروش رامیشور بھی ایسے لوگوں میں سے ہے جن کے لیے یہ صورتحال نہایت پریشان کن ہے اور وہ مقامی پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے رو پڑے، روتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹماٹر کا موجودہ مارکیٹ ریٹ اتنا زیادہ ہے کہ ان کے چھوٹے کاروبار کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
رامیشور نے بتایا کہ ’ٹماٹر بہت مہنگے ہیں، مجھ میں خریدنے کی سکت نہیں، پتہ نہیں یہ اس قیمت پر فروخت بھی ہوگا یا نہیں۔‘
واضح رہے کہ پڑوسی ملک میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 300 گنا اضافہ ہوچکا ہے، لوگ بارڈر کراس کرکے اطراف کے ممالک جارہے ہیں تاکہ سستے ٹماٹر لاسکیں۔
This is heartbreaking. Is there any way one can help him and those who’ve lost livelihood like him? Pls batao https://t.co/Fq7rmIhjTV
— Vijay Varma (@MrVijayVarma) July 28, 2023
میک ڈونلڈز اور سب وے جیسے عالمی فاسٹ فوڈ چینز نے بھی ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور یہ لال سبزی ان کے برگرسز اور دیگر کھانوں سے غائب ہوچکی ہے۔