بھارتی کارگو جہاز گولہ بارود لیکر چنئی کے راستے اسرائیل کی جانب گامزن ہے، کھیپ میں رفح میں بمباری میں استعمال ہونے والا گولہ باروداوردیگر مواد شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت بھی اسرائیل کا شراکت داربن گیا، بھارتی کارگو جہازگولہ بارودلیکرچنئی کے راستے اسرائیل کی جانب گامزن ہے۔
کھیپ میں رفح میں بمباری میں استعمال ہونے والا گولہ باروداوردیگر موادشامل ہے، گولہ بارودکااستعمال رفح کےکھلےآسمان تلے موجود فلسطینیوں کے خلاف ہو گا۔
گولہ بارود لے جانے والے جہاز کو اسپین میں رکنا تھا لیکن اسپین کی جانب سے اس جہاز کو لنگر اندازہونے سے روک دیا گیا تھا۔
اسپین نے جواب دیا کہ معصوم شہریوں کے قتل عام میں شریک نہیں ہوں گے، جو بھارت کے لئے یقیناً شرمندگی کا باعث ہے۔
بھارت اسرائیل سے تین ارب ڈالرکا اسلحہ خریدچکاجوپاکستان اورچین کے خلاف استعمال ہوا۔
خیال رہے غزہ میں اسرائیلی قتل عام جاری ہے، مسلسل بمباری سے چوبیس گھنٹے میں مزید ساٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔
جبالیہ پناہ گزین کیمپ مکمل تباہ ہوچکا ہے، غزہ میں اس وقت کوئی اسپتال فعال نہیں ہے، دوائیں اورطبی سامان نہ ہونے کی وجہ سے اماراتی اسپتال بھی بند کردیا گیا ہے۔
دنیابھرمیں اسرائیل پردباؤ بڑھتا جارہاہے، غزہ میں شہداکی مجموعی تعداد چھتیس ہزارچار سوسے زائد ہوچکی ہے، جس میں بڑی تعداد میں معصوم بچےبھی شامل ہیں۔