بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں ایئرہوسٹس سے نازیبا حرکت کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ شرمناک واقعہ انڈیگو کی دہلی سے شرڈی پرواز میں پیش آیا جس میں نشے میں دھت شخص نے فضائی میزبان سے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ اخلاق باختہ حرکت بھی کی۔
اس شخص نے مبینہ طور پر ایئر ہوسٹس کو طیارے کے ٹوائلٹ کے قریب نامناسب طریقے سے چھوا تھا۔ اس واقعے سے پریشان ہو کر ایئر ہوسٹس نے کریو مینیجر کو آگاہ کیا جس نے شرڈی ایئرپورٹ پر اترنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو مطلع کیا۔
مسافر کو بعد میں رہٹا پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔
مبینہ طور پر اس کے خلاف راہٹا پولیس اسٹیشن میں چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ الزامات عائد کیے جانے کے بعد اس کے طبی معائنے میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اس نے شراب نوشی کی تھی۔