انڈونیشیا کا پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا اعلان

لاہور: انڈونیشیا کے سفیر آئیوان سویوڈھی عامری نے لاہور میں ورچوئل یونیورسٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے جامعہ کے طالب علموں کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے سفیرآئیوان سویوڈھی عامری کا ورچوئل یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ ہم ورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبرز کو اسکالر شپ دے رہے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ اسکالرشپ میں فیس، رہائش، میڈیکل اور سفری اخراجات بھی شامل ہیں، امید ہے پاکستان اور انڈونیشیا تعلیمی میدان میں تعاون جاری رکھیں گی۔

چین 20 ہزار پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ دے گا، چینی سفیریاؤ جنگ

قبل ازیں گزشتہ سال اپریل میں چین نے بیس ہزار پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں سعودی عرب نے 583 پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ملک میں وفاقی حکومت کی جانب سے بھی تعلیم کے فروغ کے لیے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔