حج پر روانہ ہونے والی خاتون طیارے میں انتقال کر گئی

سعودی عرب جانے والے طیارے میں انڈونیشیا کی ایک خاتون انتقال کر گئی جہاں وہ فریضہ حج ادا کرنے والی تھی۔

اطلاعات کے مطابق یہ خاتون ایک فلائٹ میں سوار تھی جو انڈونیشیا سے سعودی شہر مدینہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ خاتون انڈونیشیائی عازمین کے ایک گروپ کے ساتھ تھی جو حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی۔

ایک ویڈیو میں طیارے میں سوار مسافروں کو اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دکھایا گیا جب کچھ لوگوں نے ایک مرد کو تسلی دینے کی کوشش کی، جو بظاہر اس خاتون کا رشتہ دار تھا۔

لینڈنگ سے پہلے طیارے میں خاتون کی میت پڑی ہوئی اور ڈھکی ہوئی دکھائی دی۔

سعودی عرب پہنچنے سے پہلے خاتون نے آخری سانس لی تھی اور بعدازاں اسے مدینہ میں ہی دفن کیا گیا۔ وہ مدینہ کے شہزادہ عبدالعزیز بن محمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے۔

انڈونیشیا کے عازمین کو لے جانے والی پہلی پروازیں اگلے ماہ کے اوائل میں حج کے مناسک کے سلسلے میں گزشتہ ماہ کے آخر میں شروع ہوئیں۔ انڈونیشیا سے حج پروازیں 16 مئی تک جاری رہیں گی۔

یہ معلومات خلیجی میڈیا سے لی گئی ہیں۔