قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے افغانستان کے خلاف ٹی 20 میچ میں بھارتی بیٹر رنکو سنگھ کی بیٹنگ کی تعریف کردی۔
بنگلورو میں کھیلے جارہے تیسرے 20 میچ میں بھارت نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
کپتان روہت شرما نے 121 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 8 بلند و بالا چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، دوسرے اینڈ پر رنکو سنگھ نے بھی 39 گیندوں پر 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی ابتدائی 4 وکٹیں 22 رنز پر گرنے کے بعد روہت شرما اور رنکو سنگھ کے درمیان 190 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی.
190 RUN PARTNERSHIP!
The HIGHEST partnership for the fifth or lower wicket in ALL T20I cricket https://t.co/l8qG44Bdrp | #INDvAFG pic.twitter.com/q1lZcrCVV9
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 17, 2024
روہت اور رنکو سنگھ نے گراؤنڈر کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے اور مجموعی طور پر 14 چھکے اور 13 چوکے لگائے۔
ویرات کوہلی گولڈن ڈک پر فرید احمد کا نشانہ بنے، جیسوال 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے ایک اور سنجو سیمسن بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے تین اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تاہم قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے رنکو سنگھ کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’رنکو سنگھ بھارت کے لیے اگلے یووراج سنگھ ثابت ہوسکتے ہیں، کیا خیال ہے؟
rinku singh can be next yuvraj singh for india any thoughts ?#india vs Afghanistan
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) January 17, 2024
سوشل میڈیا صارفین بھی محمد عامر کی رائے سے اتفاق کررہے ہیں اور رنکو سنگھ کو دوسرا یووراج سنگھ قرار دے رہے ہیں۔