نوشہرہ میں شیرخوار بچی کو زندہ دفن ہونے سے بچالیا گیا

نوشہرہ میں بچی کو بچا لیا گیا

نوشہرہ میں شیر خوار بچی کو زندہ دفن ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوشہرہ میں نامعلوم افراد نومولود بچی کو مٹی میں دبا کر چلے گئے تھے لوگوں کے اطلاع دینے پر ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو مٹی سے نکالا۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حاضر سروس افسر کی خواہش پر بچی اس کے حوالے کردی گئی۔

ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ بچی کو قبرستان میں مدفون دیکھ کر فاتحہ خوانی کے لیے آئے افراد نے اطلاع دی تھی۔

ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرکے بچی کی زندگی بچائی۔