لاہور: پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مشورے کے باوجود عمران خان کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے بتایا کہ کل لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی پیشی تھی، عدالت میں سیکیورٹی کےمناسب انتظامات نہ ہونےکی وجہ سےدھکم پیل ہوئی جس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹانگ زخمی ہوئی۔
شبلی فراز نے بتایا کہ عمران خان کی ٹانگ میں شدید سوزش اور تکلیف ہے، درد میں شدت کے باعث عمران خان آج اسلام آبادہائیکورٹ نہیں جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مقدمات میں پیشی: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست دائر
پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے خان صاحب کو دس روز آرام کا مشورہ دیا ہے، عمران خان ہمیشہ آئین اورعدالتوں کو مقدم سمجھتےہیں انہوں نے عدالتوں کا احترام کیا ہے،یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرزکےمشورےکےباوجود خان صاحب کل اسلام آبادہائیکورٹ پیش ہونگے۔
ادھر ذرائع میڈیکل بورڈ نے عمران خان کے پاؤں کی سوزش کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان نے آرام نہ کیا تو ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے، اگر سوجن کم نہ ہوئی تو دوبارہ سرجری کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔