موجودہ حکومت کے جاتے جاتے بھی عوام پر مہنگائی کے وار جاری ہیں پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
موجودہ حکومت کے جاتے جاتے بھی عوام پر مہنگائی کے وار جاری ہیں خود حکومتی ادارے کے جاری کردہ اعداد وشمار نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کا انکشاف کیا ہے جب کہ حکومت پہلے بجلی ساڑھے 7 روپے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے پہلے سے مہنگائی میں پستے عوام پر بجلی گرا دی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جاری نئی رپورٹ کے مطابق 26 جولائی تک ہفتہ وار مہنگائی میں 3.73 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور رواں ہفتے ملک میں مجموعی مہنگائی کی شرح 29.21 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
اداری شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں صرف 7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ 24 اشیا کی قیمتیں بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 19 روپے 54 پیسے فی کلو مزید مہنگا ہو گیا۔ انڈے 12 روپے 42 پیسے فی درجن، لہسن 11 روپے فی کلو، زندگہ مرغی 7 روپے 23 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
اس کے علاوہ پیاز 1.41 روپے، آلو 1.92 روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔ مہنگائی کے اس طوفان کی زد میں دال ماش، مسور، چاول اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر بھی آگئے۔
بجلی ساڑھے 7 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگئی، نوٹیفکیشن جاری
رواں ہفتے جن چیزوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اس میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 4 روپے 68 پیسے سستا ہوا۔ چینی کے دام ایک روپے 68 پیسے فی کلو کم ہوئے جب کہ کیلے 7 روپے 45 پیسے درجن سستے ہوئے۔