اسلام آباد: ڈالر کی قدر و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائِی کی شرح میں 0.33 فیصد کمی ہوئی اور سالانہ بنیادوں پر اس کی شرح 29.65 فیصد ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق کے مطابق اس ہفتے چکن 35 روپے 37 پیسے، پیاز 4.52 روپے، چاول 6 روپے 44 پیسے، کیلے 4 روپے 22 پیسے، دال مسور 7 روپے 51 پیسے، دال چنا 3 روپے 57 پیسے اور چینی 3 روپے 23 پیسے سستی ہوئی۔ علاوہ ازیں حالیہ ہفتے ایل پی جی سلنڈر، خوردنی گھی اور تیل بھی سستا ہوا۔
اس کے علاوہ ٹماٹر 22 روپے 57 پیسے، آلو 3 روپے 25 پیسے، انڈے 5.24 روپے فی درجن، لہسن 3 روپے 94 روپے، مٹن 4.77 روپے فی کلو اور بیف 1.3 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔
اس ہفتے 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔