آئی ایم ایف نے پاکستانی عوام کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں

آئی ایم ایف مہنگائی

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی عوام کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں اور پیش گوئی کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 18.5 جبکہ دیہی علاقوں میں 25.8 فیصد کی بلند شرح پر رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ، جس میں پاکستان میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی 18.5 فیصد کی بلند شرح پر رہے گی جبکہ دیہی علاقوں میں پچیس اعشاریہ نو فیصد کی بلند شرح پر رہے گی۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ یکایک ختم نہیں ہوگا، پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ آہستہ آہستہ ختم ہوگا اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا 1.6فیصد رہے گا۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی پیش گوئیپاکستان کے لیے رسک کی بنیادی لائن تاحال زیادہ ہے، مالیاتی خسارےمقامی بینکوں سےقرض لینے کا سبب ہیں۔

مالیاتی اداروں کی فنڈنگ میں تاخیر معیشت کومتاثر کرے گی اور فنڈنگ میں تاخیرسےایکسچینج ریٹ پردباؤ آسکتا ہے۔

عالمی تنازعات عالمی منڈی میں اشیائےخورونوش مہنگی ہونےکاسبب بن سکتےہیں،عالمی منڈی میں اشیا خورونوش مہنگی ہونے سے پاکستانی عوام بھی متاثر ہوں گے۔

جون تک سرکاری ملازمین اورپنشنرزکے لیے کوئی اضافہ نہیں ہوگا، ترقیاتی بجٹ میں 61ارب روپےکی کٹوتی ہوگی، آئی ایم ایف کی پیش گوئی

نیپرا بجلی کی قیمت کی تعین میں بروقت نوٹی فکیشن کرے گی،اوگرا کےگیس ریٹ بڑھانے کے نوٹی فکیشن بروقت جاری کرےگی اور گیس کے ریٹ میں ششماہی اضافہ بروقت کیاجائے گا۔