انفلوئنسر کو وٹامن کے انجیکشن لگوانا مہنگا پڑ گیا

امریکی فٹنس انفلوئنسر  کو سلم اور اسمارٹ دکھنے کی خواہش میں وٹامن کے انجیکشن لگوانا مہنگا پڑاگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی بیٹریز اماں نامی فٹنس انفلوئنسر نے سلم اور  اسمارٹ دکھنے کیلئے میں وٹامن انجیکشن لگوائے جس کے بعد خاتون انفلوئنسر کی جلد تیزی سے گلنے سڑنے لگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیٹریز اماں نے جسم سے چربی ختم کروانے کیلئے وٹامن بی ون، وٹامن سی اور جلدی گھلنے والا ڈی آکسی کولیک ایسڈ کے 20 انجیکشنز دونوں بازوں، 20 کمر اور 20 پیٹ میں لگوائے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وٹامن انجیکشنز لگوانے کے بعد نوجوان خاتون کی طبعیت بگڑنا شروع ہوگئی، پہلے انہیں سردی اور بخار ہونا شروع ہوا جس کے بعد آہستہ آہستہ ان کی جلد گلنے لگی اور انہیں ہنگامی بنیادوں پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

خاتون انفلوئنسر نے بتایا کہ میں بیڈ پر تھی اور میری جلد گلنے لگی تھی، میں کپڑے بھی نہیں پہن سکتی تھی اور مجھے ہر کام کیلئے کسی کی مدد کی ضرورت ہوتی تھی۔

خاتون کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈاکٹرز نے جلد گلنے کی وجہ ڈی آکسی کولیک ایسڈ کو قرار دیا داکٹر کا کہنا ہے کہ خاتون انفلوئنسر کی طبعیت اب بہتر وہ رہی ہے اور جلد بھی کافی حد تک ریکور ہوگئی ہے۔

فٹنس انفلوئنسر نے انجیکشنز پر 800 ڈالرز خرچ کیے تھے جو انہوں نے ایک لگژری سپا (luxury spa) سے لگوائے تھے۔