ملک کی بھلائی اسی میں ہے انتخابات 8 فروری کو ہوں، وزیراطلاعات

الیکشن کیلیے حالات ماضی سے زیادہ خراب نہیں ہیں، مرتضیٰ سولنگی

نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے ک ملک کی بھلائی اسی میں ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آئین میں لکھا ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندے چلائیں گے، ہر سیاسی جماعت کو اپنے ارکان کو ووٹ کا حق دینا چاہیے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور ملک کی معاشی بقا ہمارے اصل چیلنجز ہیں۔ ہمیں معاشی صورتحال میں بہتری کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ چاہے سیاسی ہو یا مذہبی ریڈ زون میں کسی گروہ کو داخلے کی اجازت نہیں۔ اسلام آباد میں گرفتار تمام مظاہرین کو رہا کر دیا گیا تھا۔

وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہم ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کا شکار ہیں۔