اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ولی عہد ابوظبی محمد بن زید النہیان کی اچانک روانگی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے ولیٔ عہد محمد بن زید النہیان وزیرِ اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئے تھے، کام یاب دورے کے بعد وہ واپس وطن روانہ ہوئے۔
[bs-quote quote=”جس نے زندگی میں فارن آفس نہیں دیکھا وہ بھی خارجہ پالیسی کا ماہر رپورٹر ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
وزیرِ اطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ولیٔ عہد کی اچانک روانگی کی خبر ایک ایسے صحافی نے دی ہے جو دفترِ خارجہ تک گیا ہی نہیں۔
انھوں نے لکھا کہ جس نے زندگی میں فارن آفس نہیں دیکھا وہ بھی خارجہ پالیسی کا ماہر رپورٹر ہے، ولی عہد تین دن سے پاکستان میں ہیں آج واپسی اسلام آباد سے ہوئی۔
ابوظہبی نے افغانستان میں مذاکرات کیلئے جو کردار ادا کیا، بیلنس آف پیمنٹ کیلئے جو ساتھ دیا اور اب عرب دینا میں پاکستان جہاں کھڑا ہے خبر سے پہلے کچھ تحقیق ہی کر لینی چاہئے روزانہ ایک جعلی خبر کی اختراع ہوتی ہے میڈیا کی آزادی کو اصل خطرہ عطائ صحافیوں سے ہے https://t.co/ye4ixMKFQe
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 6, 2019
فواد چوہدری نے کہا کہ ولیٔ عہد کی ابوظبی سے 2 گھنٹے کے لیے پاکستان آنے کی اطلاع بھی درست نہیں، دورے کی تفصیل پہلے سے طے ہوتی ہیں، آج کا دورہ تسلسل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ولی عہد محمد بن زید النہیان کے دورہ پاکستان پر وفاقی حکومت کا اعلامیہ جاری
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ خبر سے پہلے کچھ تحقیق ہی کر لینی چاہیے، روزانہ ایک جعلی خبر کی اختراع ہوتی ہے، میڈیا کی آزادی کو اصل خطرہ ان عطائی صحافیوں سے ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ابوظبی نے افغان مذاکرات کے لیے کردار ادا کیا ہے، ابوظبی نے بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ہمارا ساتھ دیا۔