بھارتی بحریہ کے جنگی بیڑے میں آگ بھڑ ک اُٹھی

ممبئی: بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں مرمت کے دوران آگ بھڑک اُٹھی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اچانک بھڑکنے والی آگ پر فائر فائٹرز نے کافی جِدو جہد کے بعد قابو تو پالیا، تاہم آگ لگنے سے جنگی جہاز کو کافی نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں اس وقت آگ لگی جب اس کی مرمت کا کام جاری تھا۔

جہاز کے عملے نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اس سے قبل بھارت میں ایک خاتون فوجی کرنل نے اپنے سینئرز کی جانب سے ہراساں کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنے گلے پر تیز دھار آلہ چلا دیا۔

حال ہی میں بھارتی خاتون فوجی کرنل کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے، جس میں خاتون کرنل نے سینئر افسر کے ہراساں کرنے پر اپنی ہی جان لینے کی کوشش کی ہے۔

اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون افسر کو 13 جولائی کے روز گردن پر زخم لگنے کی وجہ سے امبالہ کے ایک فوجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اور بعد ازاں اسے نفسیاتی مرض کی تشخیص کے لیے دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

مذکورہ خاتون کرنل افسر امبالہ میں تعینات تھیں، جن کی جانب سے دیگر سینئر افسران پر ان کے ساتھ ناانصافی اور انہیں ذہنی طور پر ظلم کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یو اے ای میں بنگلہ دیشیوں کو اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا

دوسری جانب خاتون کرنل کے شوہر جو کہ سابق آرمی افسر بھی ہیں، انہوں نے امبالہ پولیس اسٹیشن میں بھارتی فوجی افسران کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ کو باقاعدہ ہراساں کیا گیا ہے۔