اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف کی لاہور سے اٹک جیل تک کے سفر کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا پولیس والوں سے کوئی شکوہ شکایت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد لاہور سے اٹک جیل تک کے سفر کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی تمام سفر میں کاجو ، بادام اور کشمش کھاتے رہے کی، لاہور سے اٹک جیل تک کے سفر کی اندرونی کہانی
ہفتے کے روز زمان پارک سے چیئرمین پی ئی آئی کو گرفتارکرکے اٹک جیل منتقلی سفر میں ڈی آئی جی آپریشنز ، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی ایس پی بھی ہمراہ تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی موٹروے پر دو جگہ واش روم گئے اور ایک جگہ سے بلیگ کافی بھی پی تھی ۔
دوران سفر چیئرمین پی ئی آئی نےڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی سے ان کے آنکھ کے بارے دریافت کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نو مئی کو آپ کی آنکھ پر چوٹ آئی ” آئی ایم سوری” ۔ میں آپ کی آنکھ اور صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی سی آئی ملک لیاقت سے صوفی ایزم پر بات چیت کرتے رہے اور تمام سفر میں کاجو ، بادام اور کشمش کھاتے رہے ۔
پولیس ٹیم کے ساتھ چیئرمین تحریک انصاف کا سفر ساتھ آٹھ گھنٹے رہا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا پولیس والوں سے کوئی شکوہ شکایت نہیں ہے، پولیس والوں نے عدالتی حکم کی تعمیل کی ہے، اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو سسٹم ٹھیک کروں گا۔