پشاور : سینیٹ ٹکٹس سے متعلق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے علیمہ خانم سے متعلق سخت باتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ ٹکٹس سے متعلق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی میٹنگ کا احوالِ سامنے آگیا، بیرسٹرسیف بانی سے ملاقات کے بعد چھے اُمیدواروں کے نام سامنے لائے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور نے بھی کہا تھا بیرسٹرسیف کے بتائے چھ نام فائنل ہیں، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے دیئے گئے ناموں میں مشال یوسفزئی کا نام شامل تھا۔
علی امین نے کہا کہ علیمہ خانم کو مشال یوسفزئی سے ذاتی مسائل ہیں، ذاتی مسائل پر علیمہ خانم مشال یوسفزئی کی مخالفت کررہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے پارٹی رہنماؤں سے واضح طور پر کہا تھا کہ آپ سب ڈرو نہیں ہمت کرو ، ہم علیمہ خانم کے نوکر نہیں، بہنوں کے فیصلے کو نہیں مانتے، بانی جو نام دیں گے سینیٹ ٹکٹ انہیں ہی ملیں گے۔