انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

ڈالر کی قیمت

کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اُڑان میں معمولی کمی آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 55 پیسے کم ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 55 پیسے سستا ہوا جس کے مطابق اس کی نئی قیمت 287.46 روپے ہوگئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دو روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں 2 روپے بڑھی تھی جس کے بعد اس کی قیمت 294 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائے پروگرام کے باوجود ڈالر کی قدر میں خاطر خواہ کمی واقع نہیں ہو رہی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے تاہم گزشتہ روز انڈیکس میں تقریباً 1 ہزار پوائنٹس کی کمی آئی تھی۔ اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 49004 کی سطح کو چھو شکی ہے۔