انٹر بورڈ کراچی کے گیٹ پر ویجلنس اور مانٹیرنگ ٹیم کو لوٹ لیا گیا

فرسٹ ایئر

کراچی: شہر قائد میں انٹر بورڈ کراچی کے گیٹ پر ویجلنس اور مانٹیرنگ ٹیم کو لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اعلیٰ ٰثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے گیٹ پر ڈاکوؤں نے ویجلنس اور مانٹیرنگ ٹیم کو گھیر کر لوٹ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویجلنس ٹیم شام کے وقت نقل کے دوران پکڑے گئے موبائل فون لے کر آ رہی تھی، ویجلنس ٹیم نے اسلامیہ کالج سے نقل میں استعمال ہونے والے فون برآمد کیے تھے۔

انٹر بورڈ کے گیٹ پر تعینات گارڈز نے ڈاکوؤں کی کوئی مزاحمت نہیں کی، چیئرین انٹرمیڈیٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پولیس کو کر دی ہے، تفتیش کی جا رہی ہے۔

چیئرین انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق پولیس کو گیٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کر دی گئی ہے۔