کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے متعصبانہ پرومو کا سوشل میڈیا اسٹار علی گل پیر نے دلچسپ پوسٹ مارٹم کیا اور بھارت کو طنزیہ باتوں سے بھگو کر دھو ڈالا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 رواں سال بھارت میں کھیلا جا رہا ہے جس کا پرومو گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تاہم بھارت نے روایتی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ایک بلے باز اور قومی کپتان بابر اعظم کو ہی پورے پرومو سے غائب رکھا جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اور مختلف شبعہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھارت کے اوچھے پن پر تنقید کر رہے ہیں۔
اب اس میں نیا اضافہ پاکستان کے سوشل میڈیا کامیڈین اسٹار علی گل پیر کا ہوا ہے جنہوں نے اس پرومو کا دلچسپ پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے اپنی طنزیہ باتوں میں بھارت کو آئینہ دکھا دیا اور اچھے طریقے سے دھو ڈالا۔
علی گل پیر کی جانب سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کا آغاز ہی انہوں نے دھماکے دار انداز میں کرتے ہوئے خوب طنز کے تیر برسائے۔
انہوں نے آج سے کچھ دن پہلے ایک ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں یہ کہنے لگے کہ ورلڈکپ 2023 کا پرومو جا ری کر دیا گیا ہے، جوکہ مجھے بہت پسند آیا، لیکن اس کی وجہ جانتے ہیں کیوں ، اگر نہیں تو آئیے جانتے ہیں۔
علی گل پیر نے کہا کہ یہ پرومو مجھے بہت پسند آیا اور اس کی وجہ ہے کہ اس کے ذریعے بھارت نے اپنا اصل چہرہ لوگوں کو دیکھا دیا کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں رکھا۔
سوشل میڈیا اسٹار مزید کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں میزبان مہمان کو بٹھاتا ہے اور عزت و احترام کے ساتھ پوچھتا ہے کہ کیا خدمت میں پیش کروں آپکی، مگر یہاں تو سب کچھ الٹا ہے اپنے ہی کھلاڑیوں کے شارٹس دکھائے۔
علی گل نے کہا کہ بھارت نے سمجھا کہ دنیائے کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی بابر اعظم کو نہیں دکھائیں گے تو وہ آئے گا نہیں لیکن وہ آئے گا اور آپ کے گراؤنڈ میں ہی آکر آپ کی ٹیم کو ہی ایسے شارٹس لگائے گا۔
انہوں نے پرومو کا مزید پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس قدر امتیازی سلوک کیا کہ ویسٹ انڈیز کے شاٹس پاکستان سے زیادہ ہیں جب کہ وہ تو ورلڈ کپ میں ہے ہی نہیں۔ مزید یہ کہ اس پرومو ویڈیو کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہےکہ یہ ورلڈ کپ نہیں بلکہ صرف انڈیا، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی سیریز ہونے جا رہی ہے۔
علی گل نے ویڈیو میں جاتے جاتے آئی سی سی پر بھی طنز کا کاری تیر پھینک دیا۔
ICC World Cup 2023 promo is here and I want to give you many reasons why I love it 😋#worldcup2023 #iccworldcup #cricket #india #pakistan pic.twitter.com/vwaE5ZcQew
— Ali Gul Pir (@Aligulpir) July 22, 2023
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین بے حد سراہ رہے ہیں اور اب تک ایک لاکھ کے قریب افراد اس کو دیکھ چکے ہیں اکثر بھارت کے متعصبانہ رویے پر اس کی کلاس لے رہے ہیں۔
آپ کو ورلڈ کپ پرومو کا یہ پوسٹ مارٹم کیسا لگا؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔