چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع

پی ٹی آئی انتخابات

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 6 مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی اور عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 6 مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی ایڈیشنل سیشن ججس طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے اپنے موکل کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی گئی۔

وکلا کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے۔ سیکیورٹی کا بھی ایشو ہے کل بھی نا خوشگوار واقعہ پیش آیا اس لیے استدعا کی جاتی ہے کہ ان کی آج حاضری سے استثنیٰ منظور کی جائے۔

عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول میں 2، تھانہ کوہسار، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ رمنا میں مقدمات درج ہیں۔