غزہ سے اظہاریکجہتی کی مہم میں انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شامل ہوگئے

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کی غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی مہم کی حمایت بڑھنے لگی۔

جنوبی افریقی کرکٹر تبریزشمسی نے عثمان خواجہ کے جوتوں کی تصویر شیئر کر کے آئی سی سی سے سوال کیا  اس میں غلط کیا ہے؟

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ دہرا معیار آخر کیوں؟

ویسٹ انڈین لیجنڈ مائیکل ہولڈنگ نے عثمان خواجہ کوفسلطین کی حمایت سے روکنےپر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نسل پرستی کیخلاف گھٹنےکیوں ٹیکےگئے؟ اسٹمپس کو ہم جنس پرستی کے رنگوں سےکیوں رنگا گیا؟

مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ آئی سی سی کا دہرا معیار پھر سب کےسامنے آگیا، تنظیمی لحاظ سےآئی سی سی میں اخلاقی حیثیت کا فقدان ہے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اپنے اوپنر کے لیے میدان میں آئے ہیں اور عثمان خواجہ کے ہم نوا ہو کر انہوں نے ’’انسان سب برابر ہیں‘‘کے موقف کی حمایت کر دی ہے۔

پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کا موقف درست اور معزز انداز میں ہے۔ کبوتر اور زیتون کی شاخ والے سائن میں کوئی چیز ممنوع نہیں۔

آسٹریلوی کپتان نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی کے اپنے قواعد ہیں اور ہم ان کو مانتے ہیں۔