سعودی عرب: بین الاقوامی حج و عمرہ کانفرنس 2024 آج شروع ہوگی

بین الاقوامی حج وعمرہ کانفرنس سعودی وزارت حج کے زیر انتظام آج سے جدہ کے سپرڈوم میں شروع ہوگی جو 11 جنوری تک جاری رہے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی حج وعمرہ کانفرنس کا افتتاح مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل کریں گے۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق اس کانفرنس کے انعقاد سے سرمایہ کاروں کو متعدد مواقع فراہم ہوں گے، جن سے زائرین کو ارض مقدس میں قیام سے وسیع تر تجربے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کو نئی ٹیکنالوجی اور اس پر مبنی حل میں سرمایہ کاری سے متعلق معلومات حاصل ہوں گی۔ منفرد منصوبوں، خدمات، اقدامات اور پیکیجز سے واقفیت کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ شعبے سے سعودی عرب اور بیرونی دنیا میں تعلق رکھنے والے 80 سے زیادہ ممالک کی شخصیات کانفرنس اور نمائش میں شریک ہوں گی۔

سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ ’یہ ہدف دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو مختلف خدمات کی فراہمی سے حاصل ہوگا‘۔ سعودی عرب زائرین کو مختلف سہولتوں فراہم کے ذریعے حج و عمرہ کے سفر کو یادگار بنانا چاہتا ہے۔

کس ملک کی کتنے فیصد آبادی مسلمان ہے؟

واضح رہے کہ بین الاقوامی حج و عمرہ کانفرنس 2024 کا مقصد عازمین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا اورسابقہ تجربات کی روشنی میں بہتر لائحہ عمل اورخدمات کو متعارف کرانا ہے۔