الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لیے نئی جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے اور نگراں وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے۔
الیکشن کمیشن اورسرکاری افسران کیخلاف سوشل میڈیامہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات کا معاملہ، سوشل میڈیامہم چلانےوالوں کے خلاف تحقیقات کیلئےنئی جے آئی ٹی بنادی گئی، نگراں وفاقی کابینہ کی منظوری،نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ،نوٹی فکیشن میں کہا گیا۔
نئی بنائی گئی جےآئی ٹی میں آئی بی، آئی ایس آئی، پی ٹی اے کے نمائندے بھی شامل ہوں گے، ان کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں نادرا سے گریڈ 19 کا افسر شامل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جعلی بیلٹ پیپر چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہو گی۔