ملک میں نئی ایئرلائنز کو لائسنس جاری نہ کرنے پر تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نئی ایئرلائنز کو لائسنس اجرا میں تاخیر پر سول ایوی ایشن افسران کیخلاف تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ وزارت ہوابازی کی 2 رکنی ٹیم نے تحقیقات مکمل کیں۔
جوائنٹ سیکرٹری کی زیرصدارت شعبہ ایئرٹرانسپورٹ افسران سے تحقیقات کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر عثمان گل سے ایئرلائن کو 2 سال لائسنس اجرا تاخیر پر سوالات کیےگئے جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائسنسنگ، اکنامک اوور سائٹ سے بھی تحقیقات کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنے والی ٹیم فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کل سیکریٹری ہوابازی کودے گی۔
واضح رہے کہ وزارت ہوابازی نے کئی سالوں سے نئی ایئرلائنز کو لائسنس جاری نہ کرنے پر تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے سی اے اے افسران کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔