کراچی : صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملے میں گرفتار دہشت گرد سے تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملےمیں ملوث مبینہ دہشت گرد سے تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم طویل عرصےسےنوکری کی تلاش میں تھا،شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر لے رکھا تھا، ملزم کا کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد اور سربراہ سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ واردات میں سہولت کاری کے لئے5 افرادکی ٹیم بنائی گئی، ملزم وقار احمد کا آبائی تعلق دادو سے ہے تاہم ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
تفتیشی ذرائع نے کہا کہ واردات کیلئے ملزم اور ساتھی کورقم بھی دی گئی، حملے کی ہدایت بیرون ملک سےدی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ واردات میں استعمال موٹرسائیکل شاہ لطیف ٹاؤن کےمکان میں چھپائی گئی، استعمال موٹر سائیکل یونس نامی شخص کےنام پررجسٹرڈ ہے، واردات کے دوران ملزم اور اس کا ساتھی باری باری موٹر سائیکل چلاتے رہے، ملزم وقار کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ہیں۔