بابر اعظم اسلام آباد کیخلاف میچ میں اوپنر کیوں نہیں آئے؟ وجہ سامنے آگئی

بابر اعظم اسلام آباد کیخلاف میچ میں اوپنر کیوں نہیں آئے؟ وجہ سامنے آگئی

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ انضمام الحق نے کپتان بابر اعظم کے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اوپنر نہ آنے کی وجہ بتادی ہے۔

میچ کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں وہ خود نمبر تبدیل کر کے تیسرے پر آئے۔

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم چاہتے تھے کہ مچل اوون اوپنر کھیلیں اور پاور ہٹنگ کریں، بابر نے ضرورت کے مطابق اپنی اننگز کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ معاذ صداقت کا ڈیبیو تھا اس نے پریشر میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، وکٹ آسان نہیں تھی بالنگ بھی زبردست تھی، وہ اوپنر ہیں لیکن مڈل آرڈر میں جس طرح سے اس نے کھیلا وہ قابل دید تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17ویں اوورز میں حاصل کر لیا تھا، پشاور زلمی کی جانب سے معاذ صداقت نے 33 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 53 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔