آئی فون 14 کے نئے فیچر نے امریکی حکام کی دوڑیں لگوا دیں

اوہائیو: ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ایپل کے آئی فون 14 میں شامل کیے گئے ’کریش ڈیٹیکشن‘ فیچر نے امریکی حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کے آئی فون 14 نے پارک میں رولر کوسٹر رائیڈ کے دوران غلط اندازہ لگا کر مدد کے لیے 911 پر کال لگا دی۔

’کریش ڈیٹیکشن‘ نے حکام کو اطلاع دی کہ اس فون کے مالک نے کار حادثے کا شکار ہوکر فون تک رسائی کھو دی ہے۔

آئی فون کی جانب سے بھیجے گئے وائس نوٹ میں رولر کوسٹر کے چلنے کی آواز آتی رہی جس سے حکام کو یقین ہوگیا کہ حادثہ ہوا ہے۔

جب خاتون کو اس متعلق علم ہوا تو انہوں نے ایمرجنسی پر اطلاع دی کہ میں بالکل خیریت سے ہوں، میرے فون کے ’کریش ڈیٹیکشن‘ فیچر نے غلط اندازہ لگا کر حادثے کی اطلاع دی۔

911 کی ٹیمیں خاتون کے رابطہ کرنے سے قبل ہی مدد کے لیے نکل گئی تھیں۔ یہ معاملہ امریکی ریاست اوہائیو میں پیش آیا۔