سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیرز نے آئی پی ایل میں مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو مہنگے داموں خریدنے پر سوال اٹھا دیا۔
سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز دونوں زبردست کھلاڑی ہیں لیکن کیا وہ اس قیمت پر خریدے جانے والے پلیئرزہیں؟
ان کے خیال میں اس سال کی نیلامی میں ساری بات فاسٹ بولرز کی ضرورت کی رہی، جب ضرورت بڑھے گی تو قیمت بھی بڑھے گی لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ دونوں فاسٹ بولرزاس قیمت کے ہیں۔
خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی بولی میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سب سے مہنگے داموں 24 کروڑ 75 لاکھ میں خریدا اور پیٹ کمنز کو سن رائزز حیدرآباد نے 20 کروڑ 50 لاکھ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
انٹرویو میں ڈی ویلیئرز سے سوال ہوا کہ کیا آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز نے دیگر ٹیموں سے زیادہ بہترانتخاب کیا ہے تو، سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے اتفاق نہیں کرتے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، چنئی سُپرکنگز اور دیگر ٹیموں نے آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، ان ٹیموں نے نیلامی میں بھی اچھا کیا ہے اور کوئی جذباتی پن نہیں اپنایا۔