یوم اقبال پر عام تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن برقرار

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن برقرار رکھا ہے.

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 9 نومبر یوم اقبال پر چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نو نومبر کو تمام ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے.

واضح رہے کہ 9 نومبر علامہ اقبال کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے، علامہ اقبال برصغیر پاک و ہند کے عظیم شاعر تھے جنہوں پاکستان کے بنے کا خواب دیکھا تھا ۔

Comments

2 پر “یوم اقبال پر عام تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن برقرار” جوابات