اقرا اور یاسر کے بیٹے کی پہلی سالگرہ، ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کا بیٹا کبیر حسین گزشتہ روز ایک سال کا ہو گیا ہے، اس پرمسرت موقع پر اقرا اور یاسر نے اپنے بیٹے کبیر حسین کی سالگرہ منائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

اقرا نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر گلابی رنگ کا لباس زیبِ تن کیا جبکہ اُن کے بیٹے نے نیلی شرٹ پہن رکھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ashiidigital (@showbizdailyupdate)

اس سے قبل اقرا عزیز نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی سال بھر کی تصاویر پر مشتمل ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ دیکھیں کہ میرا بے بی کیسا بڑا ہوا ہے۔

ان کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک فیملی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اُنہوں نے بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے اور ساتھ میں ان کی اہلیہ اقرا بھی موجود ہیں جو بہت خوش نظر آ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

گزشتہ روز اقرا اور یاسر نے اپنے بیٹے کبیر حسین کی پہلی سالگرہ منائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

اقرا اور یاسر کے بیٹے کو شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محبت بھرے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔