شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں سبز رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ریڈ لپ چیک‘
اقرا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ نے شوہر یاسر حسین نے بھی تصویر پر تعریفی کمنٹس کیا۔
اقرا عزیز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے بیٹے کبیر حسین کے ساتھ تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی انہوں نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے۔