عامر خان کی بیٹی ارا اور منگیتر نوپور رشتہ ازدواج میں منسلک

عامر خان کی بیٹی ارا اور منگیتر نوپور رشتہ ازدواج میں منسلک

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار المعروف ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کی بیٹی ارا خان اور منگیتر نوپور شیکھرے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ارا خان اور نوپور شیکھرے میاں بیوی بن گئے۔ انہوں نے آج 3 جنوری بروز بدھ شادی کو رجسٹرڈ کروا لیا۔

شادی کی مختصر تقریب ممبئی کے علاقے باندرہ کے تاج لینڈز اینڈ میں منعقد کی گئی۔ شادی رجسٹرڈ کروانے کے موقع پر جوڑے کے والدین، قریبی رشتے دار اور چند دوست شریک تھے۔

متعلقہ: بیٹی کی رخصتی پر بہت زیادہ رونے والا ہوں، عامر خان

ارا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریب 8 جنوری کو ادے پور میں منعقد کی جائے گی جس میں مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

سال 2022 میں ارا خان نے اپنے بوائے فرینڈ فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے کے ساتھ منگنی کی تھی۔