قطر میں ایران کی جانب سے 23 جون 2025 کو امریکی فوجی اڈے پر کیے گئے فضائی حملے میں نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی گئیں۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں ایک جیوڈیسک ڈوم ہاؤسنگ آلات کو نقصان پہنچا جو امریکی محفوظ مواصلات کیلیے استعمال کرتے ہیں، سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ ایسوسی ایٹڈ پریس شو کے ذریعے کیا گیا۔
اے پی کی اس رپورٹ کے شائع ہونے کے چند گھنٹے بعد پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے اعتراف کیا کہ ایرانی بیلسٹک میزائل نے جیوڈیسک ڈوم ہاؤسنگ آلات کو نشانہ بنایا تاہم قطر نے نقصان کے بارے میں اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
23 جون 2025 کو ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر اپنی جوہری تنصیبات پر امریکا کی جانب سے فضائی حملوں کے جواب میں کیا تھا۔
ایرانی حملے نے امریکی فوجی اڈے کو معمولی نقصان پہنچایا جس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ امریکا نے پہلے ہی اپنے طیاروں کو بیس سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے جوابی کارروائی کا اشارہ دیا تھا جس سے امریکی اور قطری فضائی دفاع کو حملے کیلیے تیار رہنا پڑا۔
سیٹلائٹ تصاویر میں جلنے کے نشانات دکھائے گئے ہیں جبکہ حملے کے بعد ڈوم متاثر نظر آتا ہے۔ پلانیٹ لیبز پی بی سی کی سیٹلائٹ تصاویر میں 23 جون کی صبح حملے سے چند گھنٹے قبل العدید ایئر بیس پر نظر آنے والا جیوڈیسک ڈوم موجود ہے جبکہ 25 جون کو لی گئیں تصاویر میں ڈوم غائب ہے۔