اسلام آباد (5 اگست 2025): بذریعہ روڈ ایران اور عراق جانے کے خواہش مند پاکستانی زائرین کیلیے سوشل ایوی ایشن اتھاڑی (سی اے اے) نے اہم فیصلہ کر لیا۔
سی اے اے نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کی فضائی سہولت کیلیے چارٹر فلائٹس آپریٹرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں سی اے اے نے ائیر چارٹر لائسنس یافتہ آپریٹرز سے درخواستیں طلب کر لیں، مذہبی سیاحت سے متعلق فلائٹس کی منظوری میں پی سی سی اے اہم کردار ادا کرے گا
اس سے قبل وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے براستہ سڑک زائرین لے جانے پر پابندی لگائی ہے، حکومت نے انہیں سہولتیں دینے کی بھرپور کوششیں کی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ زائرین کی بذریعہ سڑک روانگی سکیورٹی کے پیش نظر پابندی لگائی گئی لیکن چارٹر ڈفلائٹ کی اجازت دے دی ہے، بذریعہ روڈ زائرین کی روانگی بہت بڑا رسک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت ایئر لائن کے ذریعے سہولت فراہم کر رہی ہے، ایوی ایشن وزارت دفاع کا حصہ ہے، زائرین کو ایران اور عراق کیلیے تمام ترسہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ 27 جولائی 2025 کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا تھا کہ زائرین کو اس سال سڑک کے ذریعے عراق و ایران جانے کی اجازت نہیں ہوگی، زیارت اربعین کیلیے فضائی سفر کی اجازت ہوگی۔
محسن نقوی نے بتایا تھا کہ فیصلہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا، یہ مشکل فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا۔
نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات