ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہو چکیں، وہ اب کبھی ایٹمی قوت نہیں بن سکتا، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں مکمل ختم کر دی گئی ہیں اور اب وہ کبھی ایٹمی قوت نہیں بن سکے گا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کانفرنس میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں۔ تہران کبھی بھی اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ نہیں بنا پائے گا۔ ایران اب کبھی بھی ایٹمی قوت نہیں بن سکتا، وہ جگہ اب ختم ہو چکی ہے۔

ٹرمپ نے اسرائیل ایران دونوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور کہا کہ وہ ایران اور اسرائیل دونوں سے ناخوش ہیں، لیکن سیز فائر کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے زیادہ خفا ہوں۔

امریکی صدر نے اسرائیل کو ایران پر مزید بمباری نہ کرنےکی واضح ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اب ایران پر بم گرائے تو یہ معاہدے کی بڑی خلاف ورزی ہوگی اور وہ اسرائیل کو جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے اسرائیل کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اپنے پائلٹ واپس گھر بلانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال مزید بہتر ہو رہی ہے اور وہاں نئی صبح کا آغاز ہونے والا ہے۔

ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

واضح رہے یہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے تھے۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب دونوں ممالک جنگ بندی پر راضی ہوئے۔ اس جنگ بندی میں امریکا کے علاوہ قطر نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

https://urdu.arynews.tv/israel-pm-netanyahu-israel-achieves-iran-war-goals/