ایران نے گیس لائنوں پر حملے کا الزام کس ملک پر لگایا؟

ایران کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائنوں پر حملوں کے پیچھے اسرائیل ہے۔

ایران نے الزام لگایا ہے کہ گذشتہ ہفتے گیس پائپ لائنوں پر دو حملوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے جس سے کئی صوبوں میں سپلائی متاثر ہوئی تھی۔

ان حملوں سے غزہ پر جنگ کے دوران علاقائی دشمنوں کے درمیان تناؤ مزید بڑھ گیا تھا۔

وزیر تیل جواد اوجی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ ملک کی گیس لائنوں میں دھماکہ اسرائیل کا کام تھا اور یہ سازش ناکام بنا دی گئی۔

14 فروری کو ایران کے معروف جنوب-شمالی گیس پائپ لائن نیٹ ورک کو دو دھماکے ہوئے۔ ابتدائی طور پر اوجی نے ان حملوں کے پیچھے کسی کا نام لیے بغیر انہیں "دہشت گردی کی کارروائی یا تخریب کاری” کے طور پر بیان کیا تھا۔