ایران نے روس کی حمایت پر یورپی یونین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی مذمت کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں تہران کی حمایت پر یورپی یونین کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد ایران باہمی اور متناسب کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا کہ یوکرین جنگ کو ایران اور روس کے باہمی تعاون سے جوڑنا سیاسی طور پر محرک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم تنازعات کو سفارتی طور پر ختم کرنے پر زور دیتے ہیں ایران یورپی یونین کی پابندیوں اور اس کے ارکان کے خلاف باہمی اور متناسب اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یورپی یونین نے کہا کہ وہ بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کی تیاری اور پیداوار میں استعمال ہونے والی اشیا کی برآمد پر پابندی لگائے گا۔
چھ ایرانی شہریوں پر بھی "روس کی یوکرین کے خلاف جنگ (ڈرونز) اور شامی حکومت (فضائی دفاعی نظام) کی فوجی حمایت” کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔