طالبات پر زہریلے حملے، آیت اللہ خامنہ ای کا اہم اعلان

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اعلان کیا ہے کہ اسکول طالبات پر زہریلی گیس کے پرُاسرار حملے کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ طالبات کو زہر دینے والے عناصر کو تلاش کرکے پسِ پردہ مذموم عزائم کو سامنے لایا جائے۔

انہوں نے ان حملوں کو ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنگین جرم ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور اس جرم کے مرتکب لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

سپریم لیڈر نے ہدایت کی کہ حکام، پولیس اور انٹیلی جنس ادارے ایسے واقعات کے مقاصد کا پوری سنجیدگی سے پتہ لگائیں اور ان کے محرکات جاننے کے لیے کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی ان واقعات میں ملوث پائے جائیں انہیں نشان عبرت بنایا جائے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔