تہران: ایران نے دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کو اپنا ہدف قرار دے دیا ہے۔
ایران کے ایک اعلیٰ فوجی مشیر جنرل رحیم صفوی نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اس کا کوئی بھی سفارت خانہ گزشتہ ہفتے دمشق میں ہونے والے حملے کے بعد محفوظ نہیں ہے۔
ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین بُغیری نے کہا ہے کہ ایران اپنے ردعمل کا وقت اور طریقہ کار خود طے کرے گا، ایسا جواب دیں گے کہ اسرائیل اپنے کیے پر پچھتائے گا۔
اسرائیل تک مار کرنے والے 9 میزائلوں کی تصویریں اور نام بھی جاری کر دیے گئے ہیں، ایرانی سپریم کمانڈر خامنہ ای کے مشیر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارتخانے اب کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔
اسرائیلی میزائل حملے میں شہید 7 ایرانی فوجی سپرد خاک
دوسری طرف تہران کے جوابی حملے کے خطرے کے پیش نظر اسرائیل نے بڑے شہروں میں دفاعی نظام متحرک کر دیا ہے۔