ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبد اللہیان آج پاکستان پہنچیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق حسین امیراللہیان ایک روزہ دورےپرآج رات سلام آبادپہنچیں گے اور وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سےملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ کی دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ حالیہ پاک ایران کشیدگی، کالعدم گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں سےمتعلق تبادلہ خیال ہوگا۔
ملاقاتوں میں سرحدی انتظام سمیت متعدداہم امور زیرگفتگو آئیں گے جب کہ پاک ایران تناؤ سے بچنے کیلئے سفارتی رابطوں کو مزیدبہتر بنانے پر بھی غور ہو گا۔ دونوں ممالک باہمی اعتمادکی بحالی کیلئےاقدامات پربھی بات چیت کریں گے۔
حسین امیرعبداللہیان وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ جلیل عباس جیلانی نے19جنوری کو رابطے میں ایرانی ہم منصب کو دورے کی دعوت دی تھی۔