ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے مسلم ریاستوں کو اسرائیل سے سیاسی تعلقات منقطع کرنے چاہئیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق خامنہ ای نے مسلم ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ "کم از کم ایک محدود مدت کے لیے اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات منقطع کر لیں۔
گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے دارالحکومت میں اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے ارکان کے درمیان مشترکہ سربراہی اجلاس کے دوران، مسلم ممالک نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی درخواست کے مطابق اسرائیل پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق نہیں کیا۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ بعض اسلامی حکومتوں نے عالمی اداروں میں بظاہر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی لیکن بعض نے تو صیہونی جرائم کی مذمت تک نہیں کی جو کسی بھی طرح ناقابل قبول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے اس غاصب حکومت کو ایندھن اور مصنوعات کی فراہمی بند کر دیں۔