بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، 16 سالہ ڈرائیور نے 5 افراد کو کچلا۔
عراق میں نوعمر ملزم نے نہایت خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے دو پاکستانیوں کی جان لےلی، 16 سال کے ڈرائیور نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے 5 افراد کو کچل ڈالا، ملزم نے اپنے والد کی گاڑی چراکر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی۔
گلف نیوز نے بتایا کہ ڈرائیور نے ٹک ٹاک پر ویڈیو کےلیے تیز رفتاری سے گاڑی چلائی، واقعے میں 2 پاکستانی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے،
ویڈیو میں تیز رفتار گاڑی کو فٹ پاتھ پر بیٹھے افراد کو روندتے دیکھا جاسکتا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے واقعے پر قانونی کارروائی کیلئے شکایت درج کرادی ہے۔
https://urdu.arynews.tv/pakistani-umrah-pilgrims-dead-in-saudi-arabia-road-accident-26-july-2026/