ممبئی : معروف بھارتی اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ ماضی کے سپر اسٹار ہیرو ونود کھنہ کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں اور ان کی جان بچانے کے لیے اپنے جسم کا کوئی عضو بھی انہیں عطیہ کرنے کو تیار ہوں۔
بھارتی نجی ٹیلی ویژن کے مطابق اداکار عرفان خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے کامیاب ترین ہیرو ونود کھنہ کی بیماری پر اپنے جسم کا عضو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بات عرفان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ہندی میڈیم کے ٹریلیر کے اجراء کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اپنے پسندیدہ ہیرو ونود کھنہ کی بیماری کی خبر سن کر تشویش میں مبتلا ہو گیا اور ان کے لیے دعاگو ہوں کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔
جان بچانے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کو سن کرمجھے سخت دھچکا لگا، ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ،اگر ونود کھنہ کی جان بچانے کے لئے اپنے جسم کو کوئی حصہ عطیہ کرنا پڑا تو فوری کر دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ونود کھنہ کی بیماری کی حالت میں تصویر دیکھ کر سکتے کی حالت میں ہوں اور اگر ضرورت پڑی تو ہندوستان کے سب سے مقبول ہیرو ونود کھنہ کی جان بچانے کے لئے وہ اپنے جسم کا کوئی سا بھی حصہ عطیہ کر دوں گا۔
عرفان خان نے ونود کھنہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے بہترین شخص ہیں اور وہ میرے ہی نہیں بھارت کے پسندیدہ ترین ہیرو اور فلم انڈسٹری کا اثاثہ ہیں۔
واضح رہے کہ سماجی ویب سائٹ پر ماضی کے سپر اسٹار ونود کھنہ کی اسپتال میں لی گئی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ مریضوں کے خصوصی لباس میں ملبوس اور نہایت نحیف حالت میں اپنے بیٹے اور بیوی کے ساتھ کھڑے ہیں۔