عرفان پٹھان سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئے

سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کو پاکستان کے خلاف ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان گذشتہ روز کھیلا گیا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی

پاکستان کی جیت بھارتی بولر سے برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے پاکستان مخالف ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’پڑوسیوں جیت تو آتی جاتی رہتی ہے، گریس آپ کے بس کی بات نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:  سیمی فائنل میں شکست پر روہت شرما ‘جذباتی’ ہوگئے، ویڈیو دیکھیں

آج جب بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کی ہزیمت اٹھانی پڑی تو عرفان پٹھان بھی سوشل میڈیا صارفین کے ریڈار پر آگئے۔

احسن فاروق نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’عرفان پٹھان کو کین ولیمسن سے گریس سیکھنے کی ضرورت ہے

پاکستانی صحافی احتشام الحق نامی نے بھی عرفان پٹھان کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ ٹوئٹ کیا کہ ’انگلش اوپنرز کوئی گریس نہیں دکھا رہے‘۔

افشاں ملک نامی صارف کا کہنا تھا کہ ‘قدرت کا نظام’ بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں شاندار شکست

وجاہت کاظمی صارف نے عرفان پٹھان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کا دن کیسا گزررہا ہے؟

گذشتہ روز عرفان پٹھان کی متنازعہ ٹوئٹ پر پاکستانی بیٹر عمران نذیر بھی میدان میں آئے اور انہوں نےسابق بھارتی بولر کو آڑے ہاتھوں لیا تھا