عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بیٹنگ آرڈر پر ڈریسنگ روم میں ان کی سینئر بھارتی پلیئر کے ساتھ ہاتھا پائی ہوگئی تھی۔
سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان اکثر کرکٹ کیریئر کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے کئی ناخوشگوار تجربات کے بارے میں بات کرتے نظر آتے ہیں، تازہ ترین تجربہ جو انھوں نے شیئر کی اس میں کرکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ بیٹنگ پوزیشن سے متعلق ایک سینئر بلے باز نے ان کا گریبان پکڑا تھا۔
حال ہی میں عرفان پٹھان نے ان دنوں کا ذکر کیا ہے جب وہ بھارت ٹیم میں کھیلنے کے دوران شدید تناؤ کا شکار ہوئے، سابق آل راؤنڈر نے بھارتی ڈریسنگ روم یہ غیرمعمولی واقعہ کھل کر شیئر کیا۔
عرفان پٹھان نے دعویٰ کیا کہ ٹیم کے ایک سینئر بلے باز نے جس کا خیال تھا کہ وہ عرفان سے بہتر کھلاڑی ہیں، انھوں نے آل راؤنڈر کا کا گریبان اس لیے پکڑ لیا تھا کہ وہ ان سے پہلے بیٹنگ کرنے کےلیے جارہے تھے۔
سابق بھارتی پلیئر نے بتایا کہ جب ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے انھیں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا تو یہ واقعہ رونما ہوا ممکنہ طور پر یہ میچ پاکستان یا سری لنکا کے خلاف تھا۔
عرفان پٹھان نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے انھیں کچھ نہیں کہا میں کافی چھوٹا تھا، اس پلیئر کا خیال تھا کہ وہ مجھ سے بہتر بلے باز ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ میں اس سینئر کرکٹر کا نام لے کر کسی کی بے عزتی کرنا نہیں چاہتا کیوں کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں، کرکٹ میں کوئی مستقل دوستی یا دشمنی نہیں ہوتی۔
https://urdu.arynews.tv/irfan-pathans-deep-satire-on-virat-kohli/