پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ سیالکوٹ کی آئرن لیڈی نے بھی پی پی میں آنے کیلئے اپروچ کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں کہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کےکئی ارکان ہمارےساتھ رابطے میں ہیں۔
نبیل گبول نے کہا کہ بلاول نے ن لیگ کو پھر پیشکش کی استعفےدیں ہم ساتھ ہوں گے پنجاب سےن لیگ استعفے دے ہم بھی استعفےدےدیں گے ن لیگ استعفےدےمیدان میں آئےہم بھی استعفے دیں گے تحریک تحریک کرتےہیں استعفے کے بغیرتحریک نہیں چلتی۔
نبیل گبول نے کہا کہ 2022میں ویسے ہی الیکشن ہو رہے ہیں 2022میں مہنگائی مزیدبڑھےگی لوگ ان سےتنگ آجائیں گے اس لیے بائی الیکشن کی جگہ عمران خان مڈٹرم الیکشن پرجائیں گے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کایہ ہی مسئلہ ہےکبھی ایک بات کبھی دوسری بات کرتی ہے ہم نےبہت پہلےکہاتھااستعفےدیں اور میدان عمل میں آئیں حقیقی اپوزیشن اس وقت صرف پی ڈی ایم ہے پی ڈی ایم اپنےمقصدتک نہ پہنچی سکی کیونکہ پیپلزپارٹی الگ ہوگئی پیپلزپارٹی عین موقع پر الگ ہوگئی۔